سیاست

نارووال میں لیگی کارکن کے قاتلوں کو گرفتارکرلیاگیا: وزیراعلیٰ پنجاب کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نارووال میں ن لیگ کارکن کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کارکن کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا اور محمد یوسف کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ سیاست کو نفرت اور ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا معاشرے کیلئے بڑا چیلنج ہے، سیاست خدمت اور اصلاح کا نام ہے، تشدد اور عدم برداشت کا نہیں۔

ضمنی الیکشن کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں جھگڑے، نارووال میں ن لیگی کارکن جاں بحق

مریم نواز کا کہناتھاکہ سیاست کو ذاتیات اور تشدد کی حد تک پہنچانے والے لوگ ہی اصل قوم کے دشمن ہیں۔

خیال رہے کہ ضمنی انتخاب کے دوران پی پی 54 نارووال میں کوٹ ناجو کے علاقے میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران ن لیگ کا رکن محمد یوسف جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مخالفین نے جھگڑے کے دوران سر میں ڈنڈا مار دیا تھا، شدید زخمی محمد یوسف اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button