
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے حوالے سے صدارتی اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے بھی قانون ہاتھ میں لیا تو اس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کی عوام صدارتی اعلامیے کا اس امید کے ساتھ خیر مقدم کرتی ہے کہ اس فیصلے سے صوبے میں امن، ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوگا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا صوبے کے عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مزید فتنۃ الخوارج کے ساتھ نہیں رہ سکتے، کے پی کی عوام اپنے اداروں کے ساتھ ملکر دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے، کے پی کی عوام یہ بی چاہتی ہے کہ ہمارے وفاق اور دوسرے صوبوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہوں اور ہم ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکیں۔
گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا صوبے کی عوام پرامن ہیں جو کبھی بھی دہشتگردوں کو سپورٹ نہیں کرتی اور کبھی بھی منفی اقدام کی طرف نہیں جاتی، آخر میں کہنا چاہتا ہوں کہ کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں نہ لے، اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو پھر قانون اس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا۔



