تازہ ترینپاکستان

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کیلئے 11رکنی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا سے متعلق وفاقی حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے تحت گورنرخیبرپختونخوا وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومت کے امور انجام دیں گے اور فرائض کی انجام دہی میں مشاورتی کونسل کی معاونت حاصل کریں گے۔

حکم نامےکے مطابق خیبرپختونخوا کے لیے 11رکنی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی گئی ہے۔

مشاورتی کونسل میں طارق محمود پاشا، ڈاکٹرعامرعبداللہ اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگارجوہر، ثمربلور، ڈاکٹرسرفراز علی، عامرجاوید، ڈاکٹر ایم ارشاد،کفایت اللہ، طیب قریشی، عثمان سیف اللہ خان اور آصف رفیق شامل ہیں۔

وفاقی حکومت کے حکم نامےکے مطابق ثنااللہ ایڈووکیٹ خیبر پختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل مقرر کیےگئے ہیں۔

حکم نامےکے مطابق صوبائی حکومت کے امور آئینی دفعات  اور کے پی گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 کے مطابق انجام دیے جائیں گے۔

حکم نامےکے تحت وفاقی حکومت کا جاری کردہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button