اہم خبریںپاکستان

‘یہ عزت کے لائق نہیں’، عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کے پولیس وین میں بیٹھنے کو ڈرامہ قرار دیدیا

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خود پولیس وین میں بیٹھنےکی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے ڈرامہ بازی قرار دے دیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ‏ان کو عزت دے رہے ہیں لیکن یہ اس کے لائق ہی نہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب نے  کہا کہ ایک اور ڈرامہ بازی ملاحظہ کریں، خود جاکر  پولیس وین میں بیٹھ گئے، پولیس والے اترنے کو کہہ رہے تھے، اپنےگارڈز کو ڈرامہ بلاک کرنے پر جھاڑ پلاکر پرےکردیا۔

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی فرمائشی اور سستی ایکٹینگ کر رہے ہیں، جگہ جگہ گاڑی روک کر عوام کو خوار، یوٹیوبرز اورگارڈز سےخطاب کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button