کھیل

گورنمنٹ ہائی سکول باغبانپورہ لاہور سپورٹس گالاکی تقریب میں CEO ایجوکیشن لاہورنذیر حسین چھینہ اورDEO سیکنڈری لاہور محمد عارف کی شرکت

لاہور(محمداظہرمشتاق)سی۔ای۔او ایجوکیشن لاہورنذیر حسین چھینہ اور ڈی۔ای۔او سیکنڈری لاہور محمد عارف کی زیر نگرانی ضلع لاہور میں طلبہ کی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے گورنمنٹ ہائی سکول باغبانپورہ لاہور کے پی ٹی ای ٹیچر محترم شاہد ارشد نے سکول ہذا میں محترم شہباز علی، محترم راشد محمود گوہر اور محترم ذیشان شریف صاحب کی معاونت میں سپورٹس گالا کا کامیاب انعقاد کیا۔ ان مقابلہ جات میں رسہ کشی، 100 میٹر ریس، 400 میٹر ریلا ریس اورسیک ریس کے مقابلے ہوئے۔ رسہ کشی کے مقابلے میں دہم ای (کمپیوٹر سائنس ) کی ٹیم نے کانٹے دار مقابلے کے بعد دہم آئی (آرٹس) کو فائنل میں ہرا کر میدان مار لیا۔

 

جبکہ 100 میٹر ریس میں نہم جماعت کےطلبا مقابلہ جیت گئے۔ اسی طرح 400 میٹر ریلہ ریس میں دہم جماعت کے طلبا بازی لے گئے۔ اسی طرح سیک ریس میں ہفتم جماعت نے فائنل جیت لیا ۔اس تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب میاں شکیل معراج ڈپٹی ڈی۔ای۔او سیکنڈری لاہور نے جیتنے والے طلبہ میں میڈلز اور ٹرافی پیش کیں۔ ان کی حوصلہ افزائی نے طلبہ اور اساتذہ کے جذبے کو نئی توانائی بخشی۔ جبکہ پرنسپل نے سپورٹس گالا کا انعقاد کروانے والے اساتذہ کو شیلڈز پیش کیں۔تقریب کے اختتام پر پرنسپل ظہیر احمد نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور طلبہ کو غیر نصابی سرگرمیوں کے فوائد و ثمرات سے آگاہ کیا۔ یہ بھی بتایا کہ ادارے کی کامیابی کے لئے غیر نصابی سرگرمیاں بہت اہم ہیں۔ اسی سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ انھوں نے تمام سٹاف ممبران اور مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور محترم شاہد ارشد کو کامیاب سپورٹس گالا انعقاد کروانے پر مبارکباد پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button